جرائم و حادثات
سڑک حادثہ میں والدین کی ہلاکت کے بعد شادی کی تیاریاں غم میں بدل گئیں
سڑک حادثہ میں والدین کی ہلاکت کے بعد شادی کی تیاریاں غم میں بدل گئیں۔یہ واقعہ اے پی کے این ٹی آرضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گنی آتکور کے 54سالہ سرینواس راؤ اور45سالہ رجنی کماری کے بیٹے کی شادی مقرر تھی۔
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں والدین کی ہلاکت کے بعد شادی کی تیاریاں غم میں بدل گئیں۔یہ واقعہ اے پی کے این ٹی آرضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گنی آتکور کے 54سالہ سرینواس راؤ اور45سالہ رجنی کماری کے بیٹے کی شادی مقرر تھی۔
ان کے ایک بیٹی اور بیٹا ہیں، جن میں بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ بیٹے نے حال ہی میں سافٹ ویئرکمپنی کی ملازمت حاصل کی تھی اور اس کی شادی طے کر لی گئی تھی۔
شادی سے پہلے اپنے گھر پر پوجا کروانے کا ارادہ تھا، اس سلسلہ میں پجاری سے بات کرنے کے لئے یہ جوڑاگیا تھا تاہم واپسی کے دوران کھمم ضلع کے تکیلاپاڈو کے قریب ان کی موٹر سائیکل مرغیوں کی منتقلی کے لئے استعمال ہونے والی وین سے ٹکرائی، جس کے نتیجہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی شادی کے گھر میں اچانک غم کی لہر دوڑگئی۔