مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 16 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 16 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 16 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1606 ۔روس میں دو ہزار غیر ملکی شہریوں کا قتل ہوا۔

1868۔امریکہ کے صدر اینڈریو جانسن کے خلاف مذمتی قراردادسینٹ میں محض ایک وکٹ سے ناکام ہوئی۔

1875۔وینزوئیلا اور کولمبیا میں آئے شدید زلزلے سے 16 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1881۔برلن کے نزدیک لسٹر فیلڈر میں بجلی سے چلنے والی پہلی ٹرام خدمات شروع کی گئی۔

1929۔ہالی ووڈ فلموں کیلئے آسکر ایوارڈ کا آغاز ہوا اور روزویلٹ ہوٹل میں پہلے آسکر ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

1948۔چیم ویزمان یہودی ملک کے طور پر قائم اسرائیل کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔

1960۔ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیلیکس سروس کی شروع ہوئی۔

1966۔چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی نے ملک میں ’عظیم ثقافتی انقلاب ‘کے آغاز کو منظوری دی۔

1975۔ ہندوستان میں انضمام کے بعد سکم کو ہندوستان کی 22 ویں ریاست کا درجہ ملا۔

1975۔جونکو تابئی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایوریسٹ پر فتح کا پرچم لہرانے والی پہلی خاتون بنیں۔

1991۔ملکہ الزبتھ دوئم امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ بنیں۔

1992۔خلائی گاڑی ’اینڈیور ‘اپنی پہلی مہم کامیابی سے مکمل کرکے زمین پر واپس آئی۔

1996۔اٹل بہاری واجپئی ہندستان کے دسویں وزیر اعظم بنے۔

2005۔کویت میں خواتین کو انتخابات میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا۔

2007۔نکولس سرکوزی فرانس کے 23 ویں صدر بنے۔

2013۔سائنسدانوں نے انسانی ’’اسٹیم سیل‘‘کا کلون بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

2014۔ 16ویں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی۔

2014 ۔ نیروبي میں ایک دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 12 افراد ہلاک ہوئے۔