مذہب

الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن

الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکٹ میں ہفتہ واری درس قرآن کی 124 ویں نشست اتوار 22 ستمبر 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکٹ میں ہفتہ واری درس قرآن کی 124 ویں نشست اتوار 22 ستمبر 2024ء کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن
امت مسلمہ، تمام امتوں سے بہتر، الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام درس قرآن کی 119 ویں نشست، مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن کی 119 ویں نشست
شریعت محمدیؐ کی پابندی میں دارین کی کامیابی، الانصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام درس قرآن کی 118 ویں نشست سے مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب

مفسر قرآن مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نظامی نقشبندی قادری چشتی، امام مسجد محبوبیہ اور خطیب رضیہ مسجد ملک پیٹ، درس دیں گے۔ اس نشست کی نگرانی مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن اور خطیب جامع مسجد محبوبیہ کریں گے۔

درس کا آغاز قاری محمد محبوب علی قریشی کی قراءت اور ممتاز نعت خواں شاعر ڈاکٹر قاری طیب پاشاہ کی نعت سے ہوگا۔ الانصار فاؤنڈیشن کے عہدیداروں اور جامع مسجد محبوبیہ کے ذمہ داران نے عامۃ المسلمین سے گزارش کی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس روحانی مجلس سے استفادہ کریں۔

a3w
a3w