حیدرآباد

حیدرآباد میں عجیب و غریب موسم

بی ایچ ای ایل رامچندراپورم میں دن میں اعظم ترین درجہ حرارت31.5ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 11.6ڈگری سلسیس درج کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسمی حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے۔

دن اور رات کے اعظم ترین درجہ حرارت میں شہر کے کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے۔

بی ایچ ای ایل رامچندراپورم میں دن میں اعظم ترین درجہ حرارت31.5ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 11.6ڈگری سلسیس درج کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے۔

اسی دوران شہر کے کئی علاقوں میں سردی کی لہر میں بھی اچانک ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں موسم میں بتدریج تبدیلی ہوتی جارہی ہے۔شمالی تلنگانہ میں ایک ہفتہ سے رات کا درجہ حرارت معمول سے کم درج کیاجارہا ہے۔ اس مہینے تک صورتحال تقریباً ایسی ہی رہے گی۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہے۔حیدرآباد میں یہ 40 ڈگری ہے۔

a3w
a3w