جماعت اسلامی‘ آر ایس ایس سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟: سی پی آئی ایم
پارٹی کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے الزام عائد کیا کہ جماعت‘ سی پی آئی ایم پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد کررہی ہے۔ اس کی یہ دانستہ کوشش آر ایس ایس کے تعلق سے اس کے موقف کو چھپانے کے لئے ہے۔
کاسر گوڑ(کیرالا)۔ 21 فروری۔ (پی ٹی آئی) کیرالا میں برسراقتدار سی پی آئی ایم نے آر ایس ایس سے بات چیت پر منگل کے دن جماعت ِ اسلامی کو پھر نشانہ تنقید بنایا۔ اس نے مسلم تنظیم سے کہا کہ وہ عوام کو بتائے کہ اس بات چیت کا کیا فائدہ ہے۔
پارٹی کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے الزام عائد کیا کہ جماعت‘ سی پی آئی ایم پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد کررہی ہے۔ اس کی یہ دانستہ کوشش آر ایس ایس کے تعلق سے اس کے موقف کو چھپانے کے لئے ہے۔ جماعت کو بتانا چاہئے کہ وہ آر ایس ایس سے بات چیت کرکے کیا اصل کرنا چاہتی ہے۔
ایک دن قبل چیف منسٹر پی وجین نے جماعت کو نشانہ تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی یہ دلیل منافقانہ ہے کہ اختلاف ِ رائے کے باوجود آر ایس ایس سے بات چیت کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی میں گزشتہ ماہ آر ایس ایس سے جماعت ِ اسلامی کی بات پر جنوبی ریاست کیرالا میں مختلف گوشوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔