جرائم و حادثات

میدک میں سڑک حادثہ، 4 افراد ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت آرمور منڈل کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے نارسنگی ٹاون میں پیش آئے خوفناک چار افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ نارسنگی کے نواحی علاقہ کی قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ کار، آٹو سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت آرمور منڈل کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔کار میں سوار افراد اپنے رشتہ دار کے دسواں کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔

مہلوکین کی شناخت 45سالہ ٹی شیکھر،اس کے بیٹے دس سالہ یشونت کے ساتھ ساتھ معمر جوڑا 71سالہ بی نرسیا اور 62سالہ مانیماں کے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں کویتا اور اس کابیٹا اویناش شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے پرگنا پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق ضلع نظام آباد کے الورو سے ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ افراد گذشتہ دس سال سے الورو میں ہی مقیم تھے۔ان کے قریبی رشتہ دار کی حال ہی میں موت ہوگئی تھی جس کے دسواں کی تقریب میں شرکت کیلئے وہ آٹو میں پرگنا پور جارہے تھے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w