سوشیل میڈیایوروپ
ٹرینڈنگ

آئندہ سالوں میں کیا ہونے والا ہے؟ بابا وینگا کی خطرناک پیشن گوئیاں سامنے آگئیں

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی نجومی نے نائن الیون، جوہری ہتھیار اور روس یوکرین جنگ جیسے واقعات کی پیشگوئی بھی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

صوفیا:بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ آنجہانی خاتون نجومی بابا وانگا کی آئندہ سالوں سے متعلق کی گئی خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کئی سال گزر گئے تاہم انہوں نے اپنی زندگی میں سال 5079 تک دنیا کے ختم ہو جانے کی پیشگوئی کی تھی۔

بابا وانگا نے یہ بھی پیشگوئیاں کی تھیں کہ 5079 تک دنیا میں مختلف واقعات پیش آئیں گے جس پر سائنسدان پر حیران ہیں۔ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی نجومی نے نائن الیون، جوہری ہتھیار اور روس یوکرین جنگ جیسے واقعات کی پیشگوئی بھی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

آنے والی دہائیوں کے لیے بابا وینگا کی اہم پیشین گوئیاں یہ ہیں:

  • 2025  یورپ میں ایک بڑا تنازعہ براعظم کی آبادی میں نمایاں کمی کا سبب بنے گا۔
  • 2028  انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں زہرہ تک پہنچے گا۔
  • 2033  قطبی برف کی ٹوپی کے پگھلنے سے سمندر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
  • 2076  کمیونزم عالمی سطح پر واپس آئے گا۔
  • 2130  ماورائے ارضی تہذیبوں سے رابطہ۔
  • 2170  عالمی خشک سالی
  • 3005  مریخ پر جنگ۔
  • 3797  زمین کی تباہی، جس کے بعد انسانیت نظام شمسی کے اندر کسی دوسرے سیارے پر جا سکے گی۔
  • 5079  دنیا کا خاتمہ۔
  • بابا وینگا کے پیروکار اب بھی ان پیشین گوئیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

a3w
a3w