بھارت

قطر نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو کیا رہا

قطر کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے اور ان میں سے سات کل رات وطن واپس آگئے ہیں۔

نئی دہلی: قطر کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے اور ان میں سے سات کل رات وطن واپس آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ضلع وقار آباد میں وی ایل ایف کمیونیکیشن اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح

وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت ہند قطر میں زیر حراست دہرہ گلوبل کمپنی کے لیے کام کرنے والے آٹھ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان آٹھ افراد میں سے سات ہندوستان واپس آچکے ہیں۔

ہم ان شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے قطر کے امیر کے فیصلے کی ستائش کرتے ہیں۔

وطن واپسی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ وہ اپنی رہائی پر بہت خوش ہیں اور یہ مشکل کام وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی مداخلت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

وزارت خارجہ نے ابھی تک قطر میں آٹھویں ہندوستانی کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

a3w
a3w