جموں و کشمیر

جو کام بی جے پی نہ کرسکی وہ کام نیشنل کانفرنس نے کردیا: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے مزید بتایا کہ اگر فاروق عبداللہ کہتے کہ این سی ورکرس نے اس پر اعتراض اٹھایا تو شائد ہم اس کو مان لیتے لیکن نیشنل کانفرنس نے جلد بازی میں فیصلہ لے کر ’پی اے جی ڈی‘ کی اعتباریت کو ہی ختم کیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارلیمانی الیکشن لڑنے کے حوالے سے جو فیصلہ آیا وہ مایوس کن ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کا معاملہ فاروق عبداللہ پر چھوڑدیا تھا لیکن مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ پی ڈی پی کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا
میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ

انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے مسئلے پر بات کریں گے۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصیبت سے باہر نکالنے کی خاطر ’پی اے جی ڈی ‘ کاقیام عمل میں لایا گیا تھا ۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی چناو میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی نے متحد ہو کر الیکشن لڑا ، گر چہ منڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے کئی لیڈران نے پارٹی کو الوداع کیا تاہم لوگوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے این سی اور پی ڈی پی نے الیکشن لڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ فاروق عبداللہ پر چھوڑ دیا تھا لیکن جس طرح سے نیشنل کانفرنس نے ہمیں پوچھے بغیر فیصلہ لیا وہ تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر فاروق صاحب کہتے کہ این سی ورکرس نے اس پر اعتراض اٹھایا تو شائد ہم اس کو مان لیتے لیکن نیشنل کانفرنس نے جلد بازی میں فیصلہ لے کر ’پی اے جی ڈی‘ کی اعتباریت کو ہی ختم کیا۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہاکہ نیشنل کانفرنس کا فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جو کام بی جے پی اور مرکزی سرکار نہ کر سکی وہ آج پی اے جی ڈی کے ممبران نے کیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا :’ایک بڑے کاز کی خاطر ہی ہم نے ’پی اے جی ڈی ‘ کا قیام عمل میں لایالیکن نیشنل کانفرنس نے آج جو یک طرفہ فیصلہ لیا وہ مایوس کن ہے ‘

انہوں نے کہا:’ہمیں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی خاطر متحد ہو کر لڑنا تھا لیکن آج ہم ایک دفعہ پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔‘ محبوبہ مفتی نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں کے سامنے جائیں گے اور ان کے سامنے اپنا کیس رکھیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ لوگ پی ڈی پی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

پی ڈی پی صدر نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے اور این سی کی طرف سے جو فیصلہ آیا اس پر بھی کانگریس کے ساتھ مشاورت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی پی ڈی پی اپنے فیصلے سے لوگوں کو آگاہ کرئے گی۔ انہوں نے کہاکہ این سی کے فیصلے سے تکلیف ہوئی جس اتحاد کو ہم نے پانچ سال تک سنبھالے رکھا اس اتحاد کو تتر بتر کیا گیا ۔

a3w
a3w