کرناٹک

عاشق کے ساتھ فرار ہونے خاتون کا مفت بس سفر اسکیم سے استفادہ

خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایک پیسہ بھی نہیں تھا۔ تاہم جیسے ہی مفت سفر کی اسکیم کا اعلان ہوا،13/ جون کو وہ اپنے شیرخوار کو گھر پر چھوڑ کر سرکاری بس میں مفت سفر کے ذریعہ اپنے عاشق کے پاس پہنچ گئی۔

دکشن کنڑ: 11ماہ کے بچے کی ماں نے اپنے گھر سے فرار ہو کر پٹور میں اپنے عاشق سے ملنے مفت بس سفر کی سہولت سے استفادہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس کے معاشقہ کا علم ہونے پر اس کے گھر والوں نے اس کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی تھی اور اسے رقم اور موبائیل فون سے بھی محروم کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

ہبلی کی خاتون کو ایک مقامی لڑکے سے عشق ہوگیا جو پٹور میں مزدور ہے۔ اس کے خاندان نے اس رشتہ کی مخالفت کی اور اس کی شادی دوسرے شخص سے کردی۔

زچگی کے لیے اسے مائیکے بھیجا گیا۔ شادی کے باوجود عاشق کے ساتھ اس کا رشتہ جاری رہا۔ عاشق نے اسے مل کر نئی زندگی شروع کرنے پٹور بلایا تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایک پیسہ بھی نہیں تھا۔ تاہم جیسے ہی مفت سفر کی اسکیم کا اعلان ہوا،13/ جون کو وہ اپنے شیرخوار کو گھر پر چھوڑ کر سرکاری بس میں مفت سفر کے ذریعہ اپنے عاشق کے پاس پہنچ گئی۔

ماں باپ بھی پٹور پہنچے کیو ں کہ وہ جانتے تھے وہ وہیں ملے گی۔ دریافت کرنے پر انہیں علم ہوا کہ ان کی بیٹی کا عاشق بھی کادمبڑی موضع سے لاپتا ہے جہاں وہ کام کرتا تھا۔

اس ضمن میں پٹور پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ مفرور ماں اور اس کا عاشق سداکٹے موضع میں ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔