ہٹ اینڈ رن کیس دوبارہ کھولنے جوبلی ہلز پولیس کا فیصلہ
بی آر یس کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کو آج اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پولیس نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 کے ہٹ اینڈ رن کیس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد: بی آر یس کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کو آج اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پولیس نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 کے ہٹ اینڈ رن کیس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
یہ حادثہ 17 مارچ 2022 کو روڈ نمبر 45 پر پیش آیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک کار نے سڑک عبور کرنے والے 2 سالہ لڑکے کو ٹکر مار دی تھی۔
اس وقت یہ الزامات عائد کے گیے تھے کہ لڑکے کو ٹکر مارنے والی کار سابق ایم ایل اے شکیل کی تھی۔ پولیس کو پتہ چلا کہ کار ایک شخص مرزا کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔
لیکن اس وقت شکیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سڑک پر غبارے بیچنے والا ایک خاندان سڑک عبور کر رہا تھا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا۔
اس حادثہ میں دو سالہ بچے کی موت ہو گئی اور دو دیگر دوزخمی ہو گئے۔ گاڑی پر ایم ایل اے شکیل کے نام کا اسٹیکر لگا ہوا پایا گیا تھا۔
جبکہ سابق ایم ایل اے شکیل نے کہا تھا کہ یہ ان کی گاڑی نہیں تھی انہوں نے یم یل اے کا اسٹیکر اپنے دوست کو دیا۔ جوبلی ہلز پولیس نے کار حادثہ کے ڈرائیور کے علاوہ ایک اور پر فرد جرم عائد کیا ہے۔