مشرق وسطیٰ

سعودی مملکت میں کونسے ملک کے تارکین وطن سب سے زیادہ ہیں؟

سعودی محکمہ شماریات نے 2022 کے دوران ہونے والی مردم شماری میں ان 6 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سب سے زیادہ تعداد میں مملکت میں مقیم ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں کونسے ملک کے تارکین وطن سب سے زیادہ تعداد میں موجود ہیں جو اپنا ملک چھوڑ کر بہتر مسقبل کی تلاش میں ملازمت کرتے ہوئے اپنے ملک میں نہ صرف افراد خاندان کی کفالت کررہے ہیں بلکہ اپنے وطن کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

یہ عام خیال ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ تارکین وطن کی تعداد ہندوستانیوں کی یا پھر پاکستانیوں کی ہے۔ تاہم یہ خیال غلط ہے۔ سعودی میں نہ تو ہندوستان اور نہ ہی پاکستان بلکہ بنگلہ دیش کے تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے جو مملکت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔

سعودی عرب میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی شہریوں کی مقیم ہے جبکہ پاکستانیوں کی تعداد مملکت میں تیسرے نمبر پر ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ شماریات نے 2022 کے دوران ہونے والی مردم شماری میں ان 6 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سب سے زیادہ تعداد میں مملکت میں مقیم ہیں۔

محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی شہریوں کی ہے جن کا تناسب 15.8 فیصد ہے۔

انڈین شہریوں کا تناسب 14.1 فیصد ہے جس کے ساتھ ان کا نمبر دوسرا ہے، پاکستانی 13.6 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر، یمن 13.5 فیصد سے چوتھے، مصری 11.0 فیصد سے پانچویں اور سوڈانی 6.1 فیصد سے چھٹے نمبر پر ہیں۔

محکمہ شماریات کے مطابق مملکت میں غیر ملکیوں کی تعداد 13.4 ملین ہے، یہ کل آبادی کا 41.6 فیصد ہے، سعودیوں کی تعداد 18.8 ملین ہے، کل آبادی کا 58.4 فیصد ہے۔

سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ 75 ہزار 224 نفوس پر مشتمل ہے۔