انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

کون ہیں اداکارہ ردھیما پنڈت، جن کی شبھمن گل سے شادی کی خبریں وائرل ہوگئیں؟

ردھیما پنڈت نے کہا کہ میں شبھمن گل کو نہیں جانتی اور نہ ہی اُنہیں ڈیٹ کررہی ہیں، ہمارے درمیان کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا لہٰذا بےبنیاد خبریں پھیلانے اور اُن پر یقین کرنے سے گریز کریں۔

ممبئی: ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ردھیما پنڈت نے ایک بار کرکٹر شبھمن گل سے شادی کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ردھیما پنڈت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اور شبھمن گل رواں سال شادی کرنے والے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ خبریں صحیح نہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
سارا تندولکر سوشل میڈیا پر برہم
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

ردھیما پنڈت نے کہا کہ میں شبھمن گل کو نہیں جانتی اور نہ ہی اُنہیں ڈیٹ کررہی ہیں، ہمارے درمیان کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا لہٰذا بےبنیاد خبریں پھیلانے اور اُن پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شبھمن گل ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن میں ذاتی طور پر اُنہیں بالکل بھی نہیں جانتی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں کبھی شبھمن گل سے ملاقات ہوئی تو ہم دونوں ہی ہماری شادی اور ڈیٹنگ کی جھوٹی خبروں پر ہنسیں گے۔ ردھیما پنڈت نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ شبھمن گل بہت زیادہ کیوٹ اور خوبصورت  ہیں اور یہ صرف میرا خیال ہے کیونکہ میں اُن سے کبھی ملی نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ردھیما پنڈت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُنہیں مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں، وہ کرکٹر شبمن گل سے شادی کی افواہوں کی تردید کر کرکے تھک چکی ہیں۔

a3w
a3w