تلنگانہ

تلنگانہ:سڑک حادثہ میں ہلاک شخص کی لاش کے ساتھ احتجاج

تلنگانہ کے جنگاوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیاجس کے بعد مہلوک کے رشتہ داروں نے قومی شاہراہ پر اس کی لاش کے ساتھ احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیاجس کے بعد مہلوک کے رشتہ داروں نے قومی شاہراہ پر اس کی لاش کے ساتھ احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

یہ حادثہ ضلع کے چنا پنڈیال کی ورنگل۔حیدرآباد قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ٹپرلاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹپر بائیک سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بائیک سوار ہلاک ہوگیا۔مہلوک کی شناخت رادھارم گاوں سے تعلق رکھنے والے چیرال کے طورپر کی گئی ہے۔

اس کے رشتہ داروں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے لاش کے ساتھ قومی شاہراہ پر دھرنا دیاجس کے نتیجہ میں قومی شاہراہ پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی اور کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔

a3w
a3w