قومی

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی کلویندر کور جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، کون ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ سے سیاست داں بن جانے والی کنگنا رناوت کو چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر تھپڑ رسید کرنے والی کلویندر کور دیکھتے ہی دیکھتے ہی دنیا بھر میں شہرت اختیار کرگئی ہیں۔

چنڈی گڑھ: بالی ووڈ اداکارہ سے سیاست داں بن جانے والی کنگنا رناوت کو چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر تھپڑ رسید کرنے والی کلویندر کور دیکھتے ہی دیکھتے ہی دنیا بھر میں شہرت اختیار کرگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
کنگنا کو تھپڑ رسید کرنے کاواقعہ، سیکوریٹی عملہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے:شبانہ اعظمی
کنگنا کی کوئی تعلیمی لیاقت نہیں: گل

انٹر نیٹ پر کہیں ان کی اس حرکت کی مذمت کی جارہی ہے تو بہت سارے ایسے بھی ہیں جو اس کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ کلویندر نے کام صحیح کیا ہے لیکن طریقہ غلط ہے۔

کنگنا کو تھپڑ مارنے کا خیال کلویندر کے دل میں کیوں آیا اور کب سے کنگنا کو سبق سکھانے کے لئے کسی موقع کا انتظار کررہی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

دراصل کلویندر کور پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں اور پنجاب زرعی شعبہ میں ملک کی صف اول کی ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جب کسانوں کے خلاف مودی سرکار نے قونین بنائے تو یہ پنجاب ہی تھا اور پنجاب کے کسان ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے ان قوانین کے خلاف نہ صرف اٹھائی بلکہ قوانین واپس لئے جانے تک پیچھے نہ ہٹا۔

کسانوں نے مہینوں طویل احتجاج کیا جس میں ہزاروں لاکھوں مرد و خواتین نے حصہ لیا تھا۔ اس دوران انہیں مودی کے حمایتیوں (جنہیں اندھ بھکت بھی کہا جاتا ہے) کی طرف سے احتجاجیوں کو طرح طرح کے القاب سے نوازا گیا۔ انہیں خالصتانی کہا گیا، ملک کا غدار کہا گیا اور خواتین کو پیسے لے کر احتجاج میں حصہ لینے والی سے مخاطب کیا گیا، جیسی شاہین باغ کی خواتین کو بریانی کا پیاکٹ اور 500 روپے لے کر احتجاج کرنے والی بتایا گیا تھا۔

کنگنا رناوت بھی مودی کے حمایتیوں میں شامل ہے۔ دائیں بازو کی نفرت انگیز پالیسیوں پر چلتی ہیں اور آر ایس ایس بی جے پی کے مخالفین کو آئے دن نامناسب طریقہ سے مخاطب کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرتی ہیں اور طرح طرح سے بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

جب کسان مخالف احتجاج عروج پر تھا، تب ان کے خلاف دائیں بازو کی طرف طرح طرح کے بیانات سامنے آرہے تھے۔ بیانات دینے والوں میں کنگنا بھی شامل تھیں اور انہوں نے کسان مخالف احتجاج میں شامل خواتین کو سو سو روپے لے کر احتجاج میں بیٹھنے والی مہیلائیں کہا تھا۔

بس اسی بات کلویندر کور کو غصہ تھا اور انہوں نے آج جیسے ہی موقع پر چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر کنگنا کے نظر آتے ہی اس کا بدلہ لے لیا اور پردہ دار چیکنگ کیبن میں اداکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

کون ہے کلویندر کور؟

کلویندر کور کا تعلق سلطان پور لودھی، پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور ان کے شوہر بھی سی آئی ایس ایف میں ملازم ہیں۔ انہیں دو بچے ہیں۔ کلویندر کور کا بھائی شیر سنگھ، کسان لیڈر بتایا جاتا ہے۔ کلویندر کور آج کل چنڈی گڑھ ایئر پورٹ پر تعینات تھیں۔

ان کا بھائی شیر سنگھ، کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کا آرگنائزنگ سکریٹری بتایا جاتا ہے۔ کلویندر کور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ یہ واقعہ کیونکر پیش آیا؟

a3w
a3w