کون ہیں یہ اونیت کور جسے ویراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر لائیک کیا؟
دوسری جانب، ویراٹ کوہلی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پوسٹ کو لائیک کرنا محض ’’غیر ارادی عمل‘‘ تھا اور اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا۔
حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اوِنیت کور نے آخرکار کرکٹر ویراٹ کوہلی کے ’’انسٹاگرام لائیک‘‘ معاملے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اوِنیت کور کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو ویراٹ کوہلی نے لائیک کیا تھا، جو بعد میں کرکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے ’’انجانے میں ہوئی غلطی‘‘ قرار دیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بڑی بحث کا موضوع بنا، حتیٰ کہ چند ہی گھنٹوں میں اوِنوِیت کور کے فالوورز کی تعداد میں بیس لاکھ سے زیادہ اضافہ ہوگیا اور ساتھ ہی 12 برانڈ پروموشن ڈیلز بھی انہیں ملنے کی خبریں سامنے آئیں۔
اس معاملے پر اب اوِنیت کور نے پُرکشش انداز میں کہا:’’محبت ملتی رہنی چاہیے… میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی‘‘۔ یہ کہتے ہوئے وہ مسکرا اُٹھیں۔
اداکارہ اِن دنوں اپنی آنے والی فلم Love in Vietnam کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ ان کا یہ جواب اس بحث کو ایک دلچسپ موڑ دے گیا ہے۔
دوسری جانب، ویراٹ کوہلی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پوسٹ کو لائیک کرنا محض ’’غیر ارادی عمل‘‘ تھا اور اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا۔
فی الحال وہ ون ڈے کرکٹ تک محدود ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امکان ہے کہ وہ 2027 ورلڈ کپ تک کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر صرف ایک ’’لائیک‘‘ بھی کس قدر اثرانداز ہوسکتا ہے۔