تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی باتوں پر کون یقین کرے گا؟تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے صدرکانگریس ملک ارجن کھرگے کے جلسہ میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن پر نکتہ چینی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے صدرکانگریس ملک ارجن کھرگے کے جلسہ میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن پر نکتہ چینی کی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت عوام کوراشن فراہم کرنے میں ناکام رہی، ایسے میں تلنگانہ میں اس کی باتوں پر کون یقین کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام جو شعور کی علامت ہیں، جانتے ہیں کہ ایس سی اور ایس ٹی کے ڈیکلریشن کے نام پر کانگریس کئی وعدے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی کوئی تاریخ نہیں ہے اور کانگریس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی حکمران بی آرایس واحد پارٹی ہے جس کی تاریخ اور مستقبل ہے۔