صحت

نوزائیدہ بچوں کیلئے وٹامن ڈی قطرے کیوں ضروری؟ ماہرین کی اہم تجاویز

وٹامن ڈی کے قطروں کے ساتھ ساتھ، بچوں کو کچھ دیر دھوپ میں بھی لٹانا ضروری ہے تاکہ ان کی قدرتی وٹامن ڈی کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ واصح رہے کہ یہ معلومات عام صحت سے متعلق ہیں اور طبی مشورے کا متبادل نہیں۔

حیدرآباد: نوزائیدہ بچوں کی صحت کیلئے وٹامن ڈی کے قطرے دینا انتہائی ضروری ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو ماں کا دودھ پی رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماں کے دودھ میں وٹامن ڈی کی مقدار کم ہوتی ہے، جس سے بچوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور رکٹس جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وٹامن ڈی بچوں کی ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ان کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے، جس کی وجہ سے بچے کم بیمار ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن جسم میں کیلشیم اور فاسفورس جذب کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ وٹامن ڈی کے قطرے بچے کو براہ راست پلانے کے علاوہ ماں کے دودھ کے ساتھ ملا کر یا نپل پر لگا کر دیے جا سکتے ہیں۔ عام طور پر، بچے کو وٹامن ڈی کے قطرے ایک سال کی عمر تک دینے کی ضرورت ہوتی ہے، یا جب تک وہ مضبوط غذا جیسے فارمولا دودھ پینا شروع نہ کر دیں۔

وٹامن ڈی کے قطروں کے ساتھ ساتھ، بچوں کو کچھ دیر دھوپ میں بھی لٹانا ضروری ہے تاکہ ان کی قدرتی وٹامن ڈی کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ واصح رہے کہ یہ معلومات عام صحت سے متعلق ہیں اور طبی مشورے کا متبادل نہیں۔ بچوں کی صحت کیلئے ماہرین یا ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔

a3w
a3w