حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران انوکھا واقعہ، لڑکی سے مودی کی بار بار اپیل

حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔مودی ہفتہ کی شام پریڈگراونڈ سکندرآباد میں ایس سی ذیلی ذاتوں کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان لڑکی وہاں لگے پول پر چڑھ گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔مودی ہفتہ کی شام پریڈگراونڈ سکندرآباد میں ایس سی ذیلی ذاتوں کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان لڑکی وہاں لگے پول پر چڑھ گئی۔

اس کو دیکھ کر مودی قدرے پریشان ہوگئے۔انہوں نے کہا”نیچے آجاو، یہ اچھی بات نہیں ہے۔ ا س کا تاربگڑا ہوا ہے۔آپ نیچے آجائیں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں، میں آپ کی بات سنوں گا، ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

میں یہاں صرف آپ کے لیے آیا ہوں“نیچے اترنے کیلئے مودی کی باربار اپیل کا اس لڑکی پر کوئی اثرنہیں ہوا اور وہ اوپر چڑھتی چلی گئی جس پرمودی نے کہاکہ وہ اس کی بات سنیں گے۔

انہوں نے لڑکی سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر شارٹ سرکٹ ہوگا نیچے اترجائیں۔ایسا کرنے سے فائدہ نہیں ہوگا۔

میں آپ کے لئے آیا ہوں، آپ کرشنا(مادیگاریزرویشن پوراٹاسمیتی کے صدرمنداکرشنامادیگا)کی بات مانئے۔ وزیر اعظم کے بار بار کہنے پر لڑکی نیچے اتر گئی۔ مودی نے اس کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔

a3w
a3w