شمال مشرق

مغربی بنگال میں گرمی کی تعطیلات میں توسیع

پرائمری اسکول بھی 7 جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، چہارشنبہ کے روز، ریاست نے گرمیوں کی تعطیلات کو مزید 10 دن بڑھا دیا گیا ہے اور اب اسکول15جون سے کھلیں گے

کلکتہ: مغربی بنگال میں موسم میں شدت کی وجہ سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گرمی کی چھٹی میں مزید 10دن کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول 5 جون سے کھلنے کا پروگرام تھا۔

متعلقہ خبریں
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
ہائیکورٹ کو یکم مئی سے گرمائی تعطیلات
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
مغربی بنگال میں راج بھون اور سکریٹریٹ میں نئی رسہ کشی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

پرائمری اسکول بھی 7 جون سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، بدھ کے روز، ریاست نے گرمیوں کی تعطیلات کو مزید 10 دن بڑھا دیا گیا ہے اور اب اسکول15جون سے کھلیں گے

ریاستی اسکولوں میں گزشتہ 2 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوئی تھی۔ بورڈ کی سالانہ چھٹیوں کی فہرست کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 4 جون کو ختم ہونے والی ہیں۔ اس کے بعد محکمہ تعلیم سے رائے مانگی گئی کہ پانچویں سے اسکول کھلیں گے یا نہیں۔

 اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اسکول 5 جون سے کھلنے کا اعلان کیا گیا۔ لیکن چہارشنبہ کو چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ابھی بھی گرمی میں شدت ہے۔ اس لیے بچوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کی جا رہی ہے۔ افیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری اسکول 15 جون کو کھلیں گے۔

سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کی وجہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اسکول کھلنے پر اساتذہ کو اضافی کلاسیں لینا پڑیں گی۔ بغیر اجازت ا سکول کے احاطے سے باہر نہ جائیں۔

ٹفن بریک کا استعمال ہیڈ ٹیچر کی ہدایت کے مطابق کیا جائے۔ تعطیلات کے دوران وزیر تعلیم برتیا باسو نے بتایا تھا کہ اضافی کلاسوں کا انتظام کیا جائے گا تاکہ تعطیلات کے اضافی دنوں کی وجہ سے پڑھائی متاثر نہ ہو۔ بورڈ نے اسکولوں کو بھی ایسا کرنے کی ہدایت دی تھی ۔

تاہم چند دنوں کی بارش کے بعد ریاست میں گرمی پھر بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں جنوبی بنگال اور شمالی بنگال میں بارش کا تقریباً کوئی امکان نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w