شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والا نوجوان فرار
ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو فحش ویڈیو وائرل کر دے گا۔ اس نے لڑکی کو فحش ویڈیوز کی دھمکی دے کر کئی بار اس کی عصمت ریزی کی ۔
بھیلواڑہ: راجستھان میں بھیلواڑہ ضلع کے پرتاپ نگر تھانہ علاقے میں شادی کے بہانے ایک لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کوتوالی علاقہ کی ایک 20 سالہ لڑکی نے پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ دو سال پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی۔ جہاں اس کی ملاقات راجویر سنگھ سے ہوئی تھی۔
اس نے فون کر کے شادی کی خواہش ظاہر کی۔ وہ اسے ملنے کے لئےمجبور بھی کرتا تھا۔ ایک دن راجویر نے اسے ہوٹل اجنتا میں بات کرنے کے لیے بلایا۔ وہاں راجویر نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ منھ کالا کیا اس کا فحش ویڈیو بنالیا۔
ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو فحش ویڈیو وائرل کر دے گا۔ اس نے لڑکی کو فحش ویڈیوز کی دھمکی دے کر کئی بار اس کی عصمت ریزی کی ۔
لڑکی کا الزام ہے کہ جب اس نے راجویر سے شادی کے لیے کہا تو اس نے اپنا موبائل بند کر دیا اور بھاگ گیا۔ جب وہ فون کرتی ہے تو وہ فون بھی نہیں اٹھاتا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔