مہاراشٹرا

کشمیر کے ساتھ مہاراشٹرا میں اسمبلی الیکشن کیوں نہیں؟:شردپوار

پیغمبر اسلامؐ اور مذہب اسلام کے خلاف ہندو مذہبی رہنما رام گیری مہاراج کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس پر ناسک اور چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں کشیدگی کے بارے میں پوچھنے پر شردپوار نے کہا کہ یہ سماج کے مفاد میں نہیں۔

ناگپور: این سی پی (ایس پی) صدر شردپوار نے ہفتہ کے دن اظہار تعجب کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ایک ملک، ایک الیکشن پر زور دینے کے باوجود مہاراشٹرااور جھارکھنڈ کا اسمبلی الیکشن جموں و کشمیر اور ہریانہ کے ساتھ کیوں نہیں کرایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

ناگپور میں میڈیا سے بات چیت میں 82سالہ سیاست داں نے کہا کہ وزیراعظم کی کہنے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ مودی نے یوم آزادی تقریر میں ایک ملک، ایک الیکشن کی وکالت کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اور ہریانہ میں واحد مرحلہ میں ستمبر۔اکتوبر میں اسمبلی الیکشن ہوگا۔

 اس نے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن جو 2019ء میں ہریانہ کے ساتھ ہوا تھا، بعد میں کرایا جائے گا کیونکہ جموں و کشمیر میں سیکوریٹی فورسس کی ضرورت ہے۔ شردپوار نے کہا کہ دو ریاستوں م یں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، لیکن جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا میں اس کا اعلان نہیں ہوا۔ وزیراعظم جو کہتے ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

 اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے حلیفوں شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (ایس پی) نے قبل ازیں الیکشن کمیشن کو نشانہئ تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مہایوتی اپنے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ مہاراشٹرا کے عوام کو بے وقوف بنانے مزید وقت چاہتی ہے۔

پیغمبر اسلامؐ اور مذہب اسلام کے خلاف ہندو مذہبی رہنما رام گیری مہاراج کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس پر ناسک اور چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں کشیدگی کے بارے میں پوچھنے پر شردپوار نے کہا کہ یہ سماج کے مفاد میں نہیں۔

 ہندومذہبی رہنما نے کہا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ظلم کے ردِعمل میں بیان دیا تھا۔ شردپوار نے کہا کہ آج امن کی ضرورت ہے۔ سماج اور سیاستدانوں کو صبر سے کام لینا چاہئے اور محتاط رہنا چاہئے۔

بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی پر این سی پی (ایس پی) قائد نے کہا کہ ہندوستان میں بعض مقامات پر اس کا کچھ ردِ عمل ہوا ہے، تاہم ہم نے کبھی سونچا نہیں تھا کہ ردِعمل مہاراشٹرا سے آئے گا۔

a3w
a3w