تلنگانہ

بی جے پی کیخلاف تلنگانہ بھر میں ٹی آر ایس کا احتجاج

ضلع محبوب آباد میں بھی ٹی آر ایس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ضلع مستقرمیں میونسپل چیرمین رام موہن ریڈی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے پتلے جلائے گئے۔

حیدرآباد: بی جے پی کی جانب سے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریدی کا الزام لگاتے ہوئے حکمران جماعت کے لیڈروں اورکارکنوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔ پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے ریاست بھر میں بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے پتلے نذرآتش کئے۔

ایم ایل اے ونئے بھاسکر اور بلکاسمن نے منوگوڑو حلقہ کے چندور میں دھرنا دیا اور بی جے پی کا پتلا جلایا۔پارٹی لیڈروں نے وقار آباد ضلع کے پیڈیمول منڈل مستقر میں ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز کو پھنسانے کی سازش کے واقعہ کے خلاف نریندر مودی کا پتلا جلایا۔

 ضلع محبوب آباد میں بھی ٹی آر ایس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ضلع مستقرمیں میونسپل چیرمین رام موہن ریڈی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے پتلے جلائے گئے۔

 ٹی آر ایس لیڈروں نے کھمم کے ایلکنور میں مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا۔ارکان اسمبلی کونیرو کونپا اور اترم سکو نے آصف آبا د میں نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کیا۔عادل آباد ضلع مرکز،نرمل ضلع،راجنا سرسلہ،جوگولمبا گدوال ضلع،ونپرتھی ضلع،سنگاریڈی،کریم نگر ضلع اورریاست کے دیگرکئی مقامات پر بھی احتجاج کیاگیا۔