جرائم و حادثات

ایلورو میں شوہر اور دوبیٹوں کی موت پر بیوی کی خودکشی

آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو کے منڈل پیڈا ویگی کے گاؤں کا واکنٹہ میں ایک بعد دیگر مسلسل المناک واقعات نے پورے خاندان کا خاتمہ کردیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز ڈیسک) آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو کے منڈل پیڈا ویگی کے گاؤں کا واکنٹہ میں ایک بعد دیگر مسلسل المناک واقعات نے پورے خاندان کا خاتمہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

بتایا جاتا ہے کہ شوہر اور دوبیٹوں کے نہر میں غرق ہونے کی اطلاع پر صدمہ سے دوچار بیوی نے خودکشی کرلی۔ 45سالہ وینکٹیشور راؤ نے اپنے دو فرزندوں 15 سالہ منی کنٹھا اور13سالہ سائی کمار، ایک کنال (نہر) میں مرغ کو تیرا کی سکھانے کے دوران غرق ہوگئے۔

شوہر اور دونوں بیٹوں کی موت، راؤ کی بیوی (بچوں کی ماں بھی)36 سالہ دیوی کو ناقابل برداشت لگا اور دیوی نے جمعہ کی صبح جب وہ گھر میں تنہا تھی، باتھ روم میں ایک سلاخ سے ساڑی کی مدد سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ایک خاندان کے 4افراد کی موت سے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Photo Source: @TeluguScribe