امریکہ و کینیڈا
وینزویلا کے گرفتار صدر نیکولس میڈورواوران کی اہلیہ نیویارک پہنچے
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے ایک حکومتی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نیشنل ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں صدر میڈورو اور ان کی بیوی کی فوری رہائی کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈورو وینزویلا کے واحد صدر ہیں۔
واشنگٹن: وینزویلا کے صدر نیکولس میڈورو اور ان کی اہلیہ سلیہ فلوریس ایک طیارے کے ذریعے نیو یارک کے ایک فوجی اڈے پر پہنچے ہیں۔ ان دونوں کو ہفتہ کی صبح وینزویلا میں ہونے والے امریکی فوجی حملے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے ایک حکومتی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نیشنل ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں صدر میڈورو اور ان کی بیوی کی فوری رہائی کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈورو وینزویلا کے واحد صدر ہیں۔
وینزویلا پر حالیہ امریکی حملوں اور صدر میڈورو کی گرفتاری پر دنیا بھر میں تنقید اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ پیر کو وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی پر ایمرجنسی میٹنگ منعقد کرے گی۔