دہلی

مہواموئترا، لوک سبھا سے اخراج کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

ترنمول کانگریس قائد مہوا موئترا نے لوک سبھا سے اپنے اخراج کو چیلنج کرنے پیر کے دن سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

نئی دہلی: ترنمول کانگریس قائد مہوا موئترا نے لوک سبھا سے اپنے اخراج کو چیلنج کرنے پیر کے دن سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مہوا موئترا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا نیا الزام
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ

دستور کی دفعہ 32کے تحت داخل اپنی درخواست میں انہوں نے اخراج کے فیصلہ کو غیرمنصفانہ‘ ناحق اور ظالمانہ قراردیا۔

مغربی بنگال کے حلقہ کرشنا نگر کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کو 8 دسمبر کو پارلیمنٹ کے ایوان ِ زیریں سے خارج کردیا گیا۔

اخلاقات کمیٹی نے پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوالات پوچھنے کے الزام کی تحقیقات کی تھیں اور ان کے اخراج کی سفارش کی تھی۔ اخراج کے فوری بعد مہوا موئترا نے کہا تھا کہ اخلاقیات کمیٹی کو انہیں نکالنے کا اختیار نہیں۔