انٹرٹینمنٹ

ویکیپیڈیا کو بائیں بازو والوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے: کنگنا راناوت

کنگنا نے انسٹاگرام پر اسٹوریز لگائیں کہ ان کی سالگرہ 23 مارچ کو ہے نہ کہ ویب سائٹ پر دی گئی تاریخ کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ 20 مارچ کو ان کی سالگرہ ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ معلومات پر مبنی ویب سائٹ ویکیپیڈیا کو "بائیں بازو کے لوگوں نے مکمل طور پر ہائی جیک کر لیا ہے” کیونکہ ان کی سالگرہ اور پس منظر کے بارے میں وہاں جو معلومات موجود ہیں، ان میں "گڑبڑ” ہے۔

متعلقہ خبریں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

کنگنا نے انسٹاگرام پر اسٹوریز لگائیں کہ ان کی سالگرہ 23 مارچ کو ہے نہ کہ ویب سائٹ پر دی گئی تاریخ کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ 20 مارچ کو ان کی سالگرہ ہے۔

اداکارہ نے لکھا: "وکی پیڈیا مکمل طور پر بائیں بازو کے لوگوں نے ہائی جیک کر لیا ہے، میرے بارے میں زیادہ تر معلومات جیسے میری سالگرہ یا میرا قد یا پس منظر بالکل غلط ہے، چاہے ہم اسے درست کرنے کی کتنی ہی کوشش کریں، یہ پھر سے بدل جاتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا: "اس طرح بہت سے ریڈیو چینلز، مداحوں کے کلب اور خیر خواہ 20 مارچ کو انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھیجنا شروع کر دیتے ہیں…”

کام کے محاذ پر کنگنا نے ابھی ‘چندر مکھی 2’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس کے پاس ‘ایمرجنسی’، ‘تیجس’، ‘مانیکرنیکا ریٹرنز: دی لیجنڈ آف ڈیڈا’ اور ‘دی انکارنیشن: سیتا’ بھی موجود ہیں جن پر کام چل رہا ہے۔