حیدرآباد

کے ٹی آرکب چیف منسٹربنیں گے؟الیکشن سے پہلے یا بعد؟

حکمراں جماعت بی آرایس کے صدر وتلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے دوامورپر پیش قیاسی کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں سنسنی پیدا کردی ہے مگر کے سی آر کے دماغ اوران کی حکمت عملی کوپڑھنا بہت ہی مشکل ہے۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آرایس کے صدر وتلنگانہ کے چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے دوامورپر پیش قیاسی کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں سنسنی پیدا کردی ہے مگر کے سی آر کے دماغ اوران کی حکمت عملی کوپڑھنا بہت ہی مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

سیاسی حلقوں کے ساتھ بی آرایس کیڈرنے پیش قیاسی کی ہے کہ کے سی آر کے فرزند کے ٹی آر اسمبلی الیکشن سے قبل ریاست کے چیف منسٹری کے عہدہ پرفائز ہوجائیں گے۔یہ بات سچ ہے کہ کے چندر شیکھرراؤکے جانشین کے ٹی آر ہی ہوں گے۔

مگر سرگرم بحث یہ ہے کہ کے ٹی آر کوریاست کا چیف منسٹرکب بنایاجائے گا؟۔اسمبلی الیکشن سے قبل یا بعدمیں انہیں چیف منسٹرکے عہدہ کی تاج پوشی کی جائے گی۔بی آرایس حلقوں کی پیش قیاسی کے مطابق کے چندر شیکھرراؤ اسمبلی الیکشن سے قبل کے ٹی آر کوریاست کا چیف منسٹربنائیں گے اور اس کے بعد قومی سیاست پربھرپور توجہ دیں گے۔

بی آرایس حلقوں کا ایک اور نظریہ کے مطابق اسمبلی الیکشن کے بعد ہی کے سی آر اپنے فرزند کے ٹی آر کوریاست کاچیف منسٹربنائیں گے۔کے سی آر‘اسمبلی انتخابات میں پارٹی قیادت کی مکمل ذمہ داری کے ٹی آر کے حوالے کریں گے۔ اگر بی آرایس کو کامیابی ملتی ہے تو اسے یہ کہا جائے گاکہ عوام نے کے ٹی آر کوقبول کرلیاہے۔

اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے بعد کے تارک راماراؤ کا چیف منسٹربننایقینی ہے۔ الیکشن سے قبل اگرکے ٹی آرکوچیف منسٹربنانے کی صورت میں کے چندرشیکھرراؤ کوسابق چیف منسٹر کے طورپر ریاستوں کا دورہ کرنا پڑے گا۔

بی آرایس کی توسیع کے لئے چیف منسٹراور سابق چیف منسٹرکے طورپر ریاستوں کے دورہ کرنے میں بہت بڑافرق رہے گا۔الیکشن میں اگربی آرایس کوکامیابی ملتی ہے تو قومی سیاست میں کے سی آر کوبہت بڑی تقویت ملے گی تب انہیں سابق چیف منسٹرکے طورپر انہیں مختلف ریاستوں کا دورہ کرنے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔بی آرایس حلقوں کا ماننا ہے کہ کے سی آر‘قبل ازوقت انتخابات نہیں چاہئیں گے۔