آندھراپردیش

آندھراپردیش میں وندے بھارت ٹرین کے شیشے توڑدیئے گئے

اس واقعہ میں دو کوچس کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔ٹرائیل رن کے حصہ کے طورپردیکھ بھال کیلئے یہ ٹرین چینئی سے وشاکھاپٹنم لائی گئی تھی۔وزیراعظم اس ٹرین کاافتتاح کرنے والے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں وندے بھارت ٹرین پر سنگباری کرتے ہوئے بعض نامعلوم افراد نے اس کے شیشے توڑ دیئے۔یہ واقعہ ضلع کے کنچناپالم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اس واقعہ میں دو کوچس کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔ٹرائیل رن کے حصہ کے طورپردیکھ بھال کیلئے یہ ٹرین چینئی سے وشاکھاپٹنم لائی گئی تھی۔وزیراعظم اس ٹرین کاافتتاح کرنے والے ہیں۔

ریلوے کے عہدیداروں نے کہاکہ بعض نامعلوم افراد نے یہ حرکت کی ہے۔عہدیداروں نے کہاکہ اس واقعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا تجزیہ کیاجارہا ہے تاکہ اس کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کی جاسکے۔