حیدرآباد

بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ونگس انڈیا 2024شو

ونگس انڈیا، جسے ایشیا کا سب سے بڑا سیول ایوی ایشن شو سمجھا جاتا ہے، نئے ہوائی جہازوں کی نمائش، ہوا بازی کی خدمات، معاون یونٹ کی صنعتوں، اور سیاحت کے شعبہ میں پیشرفت کی نمائش کرے گا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر 18جنوری سے ونگس انڈیا 2024شو منعقد کیاجائے گا۔وزیرشہری ہوابازی جیوترآدتیہ سندھیا اس تقریب کا افتتاح کریں گے جس کا اہتمام ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حکومت تلنگانہ اور فکی کے اشتراک سے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں چار دنوں کیلئے انٹرنیشنل ایئر شو
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ونگس انڈیا، جسے ایشیا کا سب سے بڑا سیول ایوی ایشن شو سمجھا جاتا ہے، نئے ہوائی جہازوں کی نمائش، ہوا بازی کی خدمات، معاون یونٹ کی صنعتوں، اور سیاحت کے شعبہ میں پیشرفت کی نمائش کرے گا۔چار روزہ ایونٹ میں دنیا بھر کے کئی فریقین حصہ لیں گے۔

یہ شو تجارتی مواقع تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کئے جانے والے اس شو کا موضوع”امرت کال میں ہندوستان کو دنیا کے ساتھ جوڑنا“ دیاگیا ہے۔

یہ شو، ملک کے مستقبل کے ہوابازی کے شعبہ کی حکمت عملی کو ترتیب دینے اور اسٹریٹجک فریم ورک کیلئے کافی معاون ہوسکے گا۔ہوا بازی میں ترقی اور جدت طرازی کو 2047 تک فروغ دینے کا بھی یہ ذریعہ بنے گا۔اس شو میں 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 1500 مندوبین، تقریباً پانچ ہزار نمائندے اور ایک لاکھ سے زائد افرادشرکت کریں گے۔

شوکے دوران تقریباً 500 بزنس ٹو بزنس میٹنگس بھی ہوں گی۔ ساتھ ہی جدید ترین وائڈ باڈی بوئنگ ہوائی جہاز، 777-9 اور انجینئرنگ کا نیا معجزہ، ایئربس اے 350 پہلی بار حیدرآباد میں ونگس انڈیا ایئر شو میں دکھایا جائے گا۔

بوئنگ 777-9 فلائٹ ٹسٹ طیارہ بیگم پیٹ پہنچ گیا ہے اور کل اور پرسوں اس کی نمائش ہوگی۔ منتظمین نے بتایا کہ ایئربس 350 بھی ایونٹ میں پہلے دو دن نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔