حیدرآباد
تلنگانہ میں موسم سرما کا آغاز۔کئی اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں کمی
تلنگانہ میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ہورہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ہورہی ہے۔
ہنمکنڈہ میں اقل ترین درجہ حرارت 19.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری کم ہے۔
عادل آباد میں درجہ حرارت 17.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
دیگراضلاع میں بھی درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی۔ہنمکنڈہ، میدک اور راما گنڈم میں دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی۔
کھمم میں درجہ حرارت معمول سے 3.3 ڈگری زائدرہا۔ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت 35.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد، بھدراچلم اور عادل آباد میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔