تلنگانہ

تلنگانہ میں موسم سرما نے دستک دے دی ،اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے نیچے ہوگیا

تلنگانہ میں موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔ سردہوائیں تلنگانہ کی طرف چل رہی ہیں۔ کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے پہنچ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔ سردہوائیں تلنگانہ کی طرف چل رہی ہیں۔ کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

ریاست کے بیشتر حصوں میں صبح کے وقت کہر دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے اقل ترین درجہ حرارت میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔

ہنمکنڈہ میں اقل ترین درجہ حرارت 19.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری کم ہے۔

عادل آباد میں درجہ حرارت میں 1.8 ڈگری کی گراوٹ ہوئی ہے۔ضلع میں درجہ حرارت 17.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ راماگنڈم، میدک اور ہنمکنڈہ میں دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

کھمم میںاعظم ترین درجہ حرارت 35.2 ڈگری رہا جو معمول سے 3.3 ڈگری زیادہ ہے۔حیدرآباد، بھدراچلم اور عادل آباد میں بھی معمول سے قدرے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔