مہاراشٹرا

ممبئی میں 62.6 کروڑ روپے کی کوکین کے ساتھ ایک خاتون گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاری ڈی آر آئی افسران کو ملی مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔اطلاع کے مطابق ایک ہندوستانی خاتون دوحہ سے ممبئی آ رہی تھی تاکہ ملک میں منشیات اسمگل کر سکے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، ڈی آر آئی ممبئی کے اہلکاروں نے 14 جولائی کو ممبئی ہوائی اڈے پر خاتون مسافر کی آمد پر اسے روک لیا۔

ممبئی: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو دوحہ سے 62.6 کروڑ روپے کی کوکین کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ افسران نے منگل کو بتایا کہ منشیات کو چاکلیٹ کے ڈبوں میں 300 کیپسول میں چھپایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاری ڈی آر آئی افسران کو ملی مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔اطلاع کے مطابق ایک ہندوستانی خاتون دوحہ سے ممبئی آ رہی تھی تاکہ ملک میں منشیات اسمگل کر سکے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، ڈی آر آئی ممبئی کے اہلکاروں نے 14 جولائی کو ممبئی ہوائی اڈے پر خاتون مسافر کی آمد پر اسے روک لیا۔

اس کے سامان کی مکمل جانچ کے بعد چھ اوریو اور تین چاکلیٹ ڈبے برآمد ہوئے۔ کھولنے پر، سبھی نو ڈبے سفید پاؤڈ جیسے مادہ سے بھرے ہوئے پائے گئے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کوکین ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ کل 300 ایسے ڈبے برآمد کیے گئے۔

سبھی پیکٹوں کی انفرادی طور پر جانچ کی گی جس میں کوکین کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

مجموعی طور پر 6,261 گرام کوکین برآمد کی گئی جس کی غیر قانونی مارکیٹ قیمت 62.6 کروڑ روپے ہے۔ اسے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت ضبط کرکے مشتبہ مسافر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل