دہلی

دہلی میں منور فاروقی کا شو ملتوی، وی ایچ پی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا

ونود بنسل نے میں کہاکہ منور فاروقی کے ہندو مخالف پروگرام کو منسوخ کرنے پر دہلی پولس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہندو جذبات پر حملہ کرنے اور نفرت پھیلانے کے لیے معاملہ درج کیا جانا چاہیئے۔

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے سوک سینٹر آڈیٹوریم میں اتوار کو ہونے والے منور فاروقی کے پروگرام پر روک لگانے کے لیے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے یہاں ٹوئٹر پر ایک بیان میں منور فاروقی کے ہندو مخالف پروگرام کو منسوخ کرنے پر دہلی پولس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہندو جذبات پر حملہ کرنے اور نفرت پھیلانے کے لیے معاملہ درج کیا جانا چاہیئے۔

ایم سی ڈی کے سوک سینٹر میں کیدارناتھ ساہنی آڈیٹوریم کو 23 اگست کو دوپہر 2 بجے سے اتوار کی رات 9 بجے تک منور فاروقی کے پروگرام کے لیے بک کیا گیا تھا۔

یہ بکنگ کچھ گروسمر سنگھ ریت کے نام پر کی گئی تھی۔ کملا نگر پولیس اسٹیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ایم سی ڈی نے انتظامی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے آج بکنگ منسوخ کردی۔

a3w
a3w