تلنگانہ
سرپنچ منتخب ہونے کے اندرون 48گھنٹے خاتون کی موت
سنگاریڈی کے گاؤں مرزا پور میں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 58 سالہ اکماں، جنہیں کانگریس پارٹی کی تائید حاصل تھی حال ہی میں منعقدہ پنچایت انتخابات میں 141 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں سرپنچ منتخب ہونے کے اندرون 48گھنٹے خاتون کی موت ہوگئی۔
سنگاریڈی کے گاؤں مرزا پور میں یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 58 سالہ اکماں، جنہیں کانگریس پارٹی کی تائید حاصل تھی حال ہی میں منعقدہ پنچایت انتخابات میں 141 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھیں۔
انہوں نے پیر کے روز ہی گرام پنچایت کے احاطہ میں دیگر وارڈ ممبران کے ساتھ اپنے عہدے کا حلف لیا تھا لیکن گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث ان کی موت ہوگئی۔
ان کی اچانک موت کی خبر سن کر پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سرپنچ کی موت کی وجہ سے اب الیکشن کمیشن کو بہت جلد مرزا پور میں اس عہدہ کے لئے دوبارہ انتخابات کروانے ہوں گے۔