خاتون نے فحش ویڈیوز بھیجنے والے ڈرئیور کی سر عام پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)
ڈرائیور نے خاتون کو میسجنگ ایپس کے ذریعے فحش ویڈیوز اور نازیبا مواد بھیجنا شروع کیا۔ متاثرہ نے کئی بار سختی سے وارننگ دی لیکن ڈرائیور اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔
ممبئی: مہاراشٹرا کے ضلع سندھو درگھ میں ایک حیران کن اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے بس ڈرائیور کو سرعام بری طرح زدوکوب کیا۔ الزام ہے کہ ڈرائیور کئی دنوں سے اس کے فون پر فحش ویڈیوز بھیج کر ہراساں کر رہا تھا۔
یہ واقعہ کنکاولی بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا اور موقع پر موجود لوگوں نے پورے منظر کی ویڈیو بنا لی جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، متاثرہ خاتون نے چند ماہ قبل کنکاولی سے ممبئی کے لیے ایک پرائیویٹ ٹراویل کمپنی کے ذریعے ٹکٹ بک کیا تھا۔ اسی دوران اس کا نمبر بُکنگ ریکارڈ میں درج ہوگیا، جسے ڈرائیور نے غلط استعمال کیا۔
بعد ازاں ڈرائیور نے خاتون کو میسجنگ ایپس کے ذریعے فحش ویڈیوز اور نازیبا مواد بھیجنا شروع کیا۔ متاثرہ نے کئی بار سختی سے وارننگ دی لیکن ڈرائیور اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔
بالآخر 16 ستمبر کی شام، متاثرہ خاتون ایک دوسری خاتون کے ساتھ بس کمپنی کے بُکنگ آفس پہنچی اور ڈرائیور کو پہچان کر اس کے بھیجے گئے میسجز سب کے سامنے دکھائے۔
اسی دوران طیش میں آ کر اس نے ڈرائیور کی زبردست دھلائی کردی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور کو بچانے والا کوئی نہ تھا اور خاتون نے اسے کافی دیر تک سبق سکھایا۔
ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا اور لوگ خاتون کی ہمت کو سلام کر رہے ہیں۔ پولیس بھی اس معاملے پر نوٹس لے سکتی ہے۔