شمالی بھارت

جنگل سے خاتون کی لاش برآمد

خاتون کا سر پوری طرح سے خون میں لت پت تھا۔

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں واقع جنگل سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سواتلا پولیس اسٹیشن کے تحت بھوپال جبل پور ہائی وے پر محکمہ جنگلات کی چوکی سے کچھ دور جنگل میں کل ایک خاتون کی لاش ملی۔

خاتون کا سر پوری طرح سے خون میں لت پت تھا۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو سر پر پتھر مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور خاتون کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔