جو بائیڈن کے دعوے پر خواتین کی ہنسی نکل گئی
اپنی زندگی کی 81 بہاریں دیکھنے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی عمر ملک کے رائے دہندگان کے لئے تشویش اور شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے، وہ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا بیان جاری کرتے ہیں جو جگ ہنسائی کا باعث بن جاتا ہے۔
واشنگٹن: اپنی زندگی کی 81 بہاریں دیکھنے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی عمر ملک کے رائے دہندگان کے لئے تشویش اور شرمندگی کا باعث بنی ہوئی ہے، وہ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا بیان جاری کرتے ہیں جو جگ ہنسائی کا باعث بن جاتا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ابھی اکتالیس سال کا ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا،میں بلکل ٹھیک ہوں۔
جو بائیڈن کے اس عجیب دعوے پر خواتین بے اختیار ہنس پڑیں، امریکی صدر نے کہا کہ میں دوسرا سب سے کم عمر ترین شخص تھا جو سینیٹر منتخب ہوا۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس وقت میرا متبادل ویسا نہیں جیسا کہ ہونا چاہیے ہے، مجھے تہذیب اور اخلاقیات کا علم ہے، ہم ایک باعزت ملک ہیں، میں امریکہ کی مزید ترقی کے لیے پہلے سے زیادہ پُرامید ہوں۔
اس سے قبل امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کیلئے بری خبر سامنے آگئی، ڈیمو کریٹ ڈونرز نے انتخابی مہم کیلئے 90 ملین ڈالر کی فنڈنگ روک دی۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیموکریٹ سپرپیک نے مباحثے میں ناقص کارکردگی پر الیکشن فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیموکریٹ سپرپیک نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر بائیڈن الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں، کانگریس میں ڈیموکریٹ پارلیمانی لیڈر حکیم جیفریز نے بھی صدر بائیڈن کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سے حکیم جیفریز کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے امریکی صدر کو ارکان کانگریس کا پیغام پہنچایا۔