حیدرآباد

خواتین کو مفت بس کی اسکیم سے فائدہ میں کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے: وزیر ٹرانسپورٹ

پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت روٹس کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور بسوں کے بیڑے میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کی مساعی کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں برقرار رہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ خواتین کو مفت بس کی اسکیم سے فائدے کے عمل میں کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت روٹس کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور بسوں کے بیڑے میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کی مساعی کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں برقرار رہیں۔

مفت بس کی اسکیم پر وزیراعظم مودی کے ریمارکس پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ مفت بس کی اسکیم خسارہ والا قدم ہے۔

پونم پربھاکر نے کہا کہ بعض ریاستیں اس اسکیم پر عمل کررہی ہیں، تاکہ خواتین کی معاشی ترقی میں مدد کی جاسکے۔ وزیراعظم کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ہے۔