تلنگانہ

خواتین کی خود مختاری، معاشی خود کفالت اور سماجی وقار تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح: وزیرسیتکا

لنگانہ کی وزیر پنچایت راج و بہبودی خواتین واطفال اناسویا سیتکا نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی خود مختاری، معاشی خود کفالت اور سماجی وقار کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج و بہبودی خواتین واطفال اناسویا سیتکا نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی خود مختاری، معاشی خود کفالت اور سماجی وقار کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
حیدرآباد: علم و فنون سے روزگار کے مواقع ممکن، مسجد اشرف کریم کشن باغ میں جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد
ہر عورت کو مالی نظم و ضبط کی پیروی کرنی چاہیے: ضلعی کلکٹر ڈاکٹر ستیہ سارادا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے محض 48 گھنٹوں کے اندر خواتین کے لئے بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جبکہ اندرا مہیلا شکتی پروگرام کے ذریعہ ہر خاتون کو سیلف ہیلپ گروپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس میں کم عمرلڑکیوں سے لے کر معذور افراد اور ضعیف افرادکے لئے خصوصی گروپس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست بھر میں 250 مہیلا شکتی کینٹینیں کامیابی سے کام کر رہی ہیں جہاں خواتین کو روزگار کے ساتھ ساتھ عوام کو سستا اور معیاری کھانا میسر ہے اور ان کینٹینوں کے انتظام کے لئے خواتین کو حیدرآباد میں حکومت کے خرچ پر مفت پیشہ ورانہ تربیت بھی دی جا رہی ہے۔


انہوں نے واضح کیا کہ اب تک 50 لاکھ اندرماں ساڑیاں تقسیم کی جا چکی ہیں اور بقیہ 15 لاکھ سنکرانتی تک تقسیم کر دی جائیں گی۔ سیتکا نے خبردار کیا کہ خواتین کی بہبود کے کاموں میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا عملے کی لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔