کھیل

ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔ ہندوستان کا نیوزی لینڈ سے ہوگا مقابلہ

خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 آج سے شروع ہوا۔ اس میں ہندوستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔ ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

شارجہ: خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 آج سے شروع ہوا۔ اس میں ہندوستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔ ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مضحکہ خیز واقعہ: فیملی ایمرجنسی پر چھٹی کرکے کرکٹ میچ دیکھنے جانے والی خاتون پکڑی گئی
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی

اگر ہم ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کو دیکھیں جس کی کپتانی ہرمن پریت کور کررہی ہے تو شیفالی ورما کے ساتھ ساتھ اسمرتی مندھانا کو اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا کی بولنگ یونٹ بھی کافی مضبوط ہے۔ اس میں رینوکا سنگھ کے ساتھ سادھ شریانکا پاٹل یا سجنا سنجیون کو موقع مل سکتا ہے۔

اس میچ میں ٹیم انڈیا کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سوفی ڈیوائن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سوزی بیٹس، امیلیا کیر اور ایڈن کارسن جیسے اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ اس لیے یہ میچ ہندوستان کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ شفالی اور مندھانا کے ساتھ یستیکا بھاٹیہ کو بھی ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون میں موقع ملنا یقینی ہے۔

یاستیکا تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آسکتے ہیں جبکہ کپتان ہرمن پریت چوتھے نمبر پر بلے بازی کرسکتی ہیں۔ ان کے علاوہ جمیما روڈریگز، ریچا گھوشا اور پوجا وستراکر کو بھی پلیئنگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔ ٹیم انڈیا پلیئنگ الیون میں آشا شوبھنا یا شریانکا کو شامل کرسکتی ہے۔

رینوکا سنگھ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ بہرحال دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے مل سکتاہے۔ واضح رہے کہ اس بار ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 بنگلہ دیش میں منعقد ہونا تھا لیکن اس کا مقام تبدیل کردیا گیا۔ اب تمام میاچس یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون اس طرح ہے۔ شفالی ورما، اسمرتی مندھانا، یستیکا بھاٹیہ، ہرمن پریت کور، جمیما روڈریگس، رچا گھوش، پوجا وستراکر، دیپتی شرما، رادھا یادیو/سجنا سجیون، آشا شوبھنا/ شریانکا پاٹل، رینوکا سنگھ۔ میاچ شام 7.30 بجے سے شروع ہوگا۔

a3w
a3w