کھیل

خواتین ٹی-20 عالمی کپ :نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 58 رن سے شکست دی

کپتان سوفی ڈیوائن (ناٹ آؤٹ 57) اور جارجیا پلمر (34) کی شاندار اننگز کے بعد نیوزی لینڈ نے روزمیری مئر ، لیا تہوہو اور ایڈن کارسن کی خطرناک گیندبازی کی بدولت خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی(یو این آئی) کپتان سوفی ڈیوائن (ناٹ آؤٹ 57) اور جارجیا پلمر (34) کی شاندار اننگز کے بعد نیوزی لینڈ نے روزمیری مئر ، لیا تہوہو اور ایڈن کارسن کی خطرناک گیندبازی کی بدولت خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے چوتھے مقابلے میں ہندوستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟
اب کرکٹ میں بیلس اور اسٹمپس کی ضرورت نہیں!
منوج تیواری نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا
انگلینڈ کرکٹ میں امتیازی سلوک کی جڑیں بہت گہرائی تک موجود: رپورٹ

سوفی ڈیوائن کو بہترین بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہندوستان کی 161 رن کے تعاقب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں سلامی بلے بازشیفالی ورما (دو) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں ایڈن کارسن نے آؤٹ کیا۔ اسمرتی مندھانا (12) بھی پانچویں اوور میں کارسن کا شکار بنیں۔ ہرمن پریت کور (15) کو روزمیری مئر نے آؤٹ کیا۔

جمائمہ روڈریگس (13)، رچا گھوش (12)، دپتی شرما (13)، تینوں کو لیا نے اپنا شکار بنایا۔ اروندھتی ریڈی (ایک) اور پوجا وستراکر (آٹھ) اور رینوکا سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستان کا کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے لیا تہوہو، روزمیری مائر اور ایڈن کارسن کی گیندبازی کے سامنے ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 102 کے اسکور پر سمٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے روزمیری مئر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔ ایڈن کارسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امیلیا کیر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو جیت کے لیے 161 رنوں کا ہدف دیا تھا۔

کپتان سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیا تھا۔ سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر کی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 67 رنز جوڑے۔ آٹھویں اوور میں اروندھتی ریڈی نے سوزی بیٹس کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سوزی بیٹس نے 24 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

اگلے ہی اوور میں سوبھنا آشا نے جارجیا پلمر کو اسمرتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ جارجیا پلمر نے 23 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا تے ہوئے 34 رنز بنائے۔ امیلیا کیر (13) اور بروک ہالیڈے (16) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کپتان سوفی ڈیوائن نے 36 گیندوں میں سات چوکے لگا تے ہوئے (ناٹ آؤٹ 57) رن بنائے۔ میڈی گرین (8) رنز بناکرناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے۔

ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اروندھتی ریڈی اور سوبھنا آشا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Photo Source: @cricketangon