مشرق وسطیٰ

جامعہ الازہر کے زیراہتمام تھائی لینڈ میں بقائے باہم پر عالمی کانفرنس

جامعہ الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرس کی جانب سے ہائی لینڈ میں بقائے باہم پر عالمی کانفرنس کو منظم کیا جارہا ہے تاکہ ساری دنیا کے مذہبی رہنماؤں و شخصیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جاسکے۔

قاہرہ: جامعہ الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرس کی جانب سے ہائی لینڈ میں بقائے باہم پر عالمی کانفرنس کو منظم کیا جارہا ہے تاکہ ساری دنیا کے مذہبی رہنماؤں و شخصیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جاسکے۔

جامعہ الازہر کے امام اعظم اور مسلم کونسل آف ایلڈرس کے صدرنشین احمد الطیب نے بنکاک میں بتایا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بقائے باہم اور انسانی اخوت کی اہمیت کو اُجاگر کیا جائے۔

تھائی لینڈ کے کنگ مہا وجیرا لانگ کارن اور کوئن سوتھیڈا نے حال ہی میں الطیب کا بنکاک کے محل میں استقبال کیا۔ کنگ نے امام اعظم کے دورہ پر خوشی کا اظہار کیا اور مذاکرات کے اقدار،امن، رواداری اور انسانی بقائے باہم کے فروغ کی خاطر الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرس کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ الازہر کو تھائی عوام کی جانب سے کافی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں۔ تھائی حکمران نے کہا کہ ان کے ملک کی یہ خواہش ہے کہ الازہر کے ساتھ تعاون و تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنایا جائے اور آنے والے طلباء اور الازہر کے قاصدوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

مذہبی اداروں کو الازہر کے نصاب کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کے لئے مسلمہ قرار دیا جائے اور تھائی لینڈ میں الازہر اور اسلامی مراکز کے درمیان ربط و ضبط میں اضافہ کیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ جامعہ الازہر تھائی مسلمانوں کے لئے رہبری کی روشنی ہے اور ترقی پسندی اور اعتدال پسندی پر مبنی انداز ِ فکر کے لئے عالمی پہچان ہے۔

کنگ نے کہا کہ تھائی لینڈ کے مسلمان خاندان اُن کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے الازہر بھیجنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وضاحت کی کہ اس کے گریجویٹس کو تھائی سماج میں بڑے رتبے اور مقامات حاصل ہیں۔

انھوں نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ امام اعظم کے تاریخی دورہ سے تھائی لینڈ میں اقدامات اور پراجکٹوں کے لئے تحریک پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ امام اعظم کے قیام کے دوران الازہر ادارہ جات کی جانب سے منعقد کیے جانے والے عام جلسوں سے مسلمانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ امام اعظم نے ان کے تھائی لینڈ کے دورہ پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے والہانہ خیرمقدم کی ستائش کی۔

a3w
a3w