بھارت

ریسلرس نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا

ونیش پھوگٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور دیگر پہلوانوں نے جنتر منتر پر بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر 11 مئی کو 'یوم سیاہ' قرار دیا۔ احتجاجی مقام پر موجود دیگر حامیوں نے بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے پہلوانوں نے اپنے احتجاج کے 18ویں دن جمعرات کو اپنے بازوؤں اور پیشانیوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار

ونیش پھوگٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور دیگر پہلوانوں نے جنتر منتر پر بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر 11 مئی کو ‘یوم سیاہ’ قرار دیا۔ احتجاجی مقام پر موجود دیگر حامیوں نے بھی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ ملک کے کئی معروف پہلوان برج بھوشن پر خاتون پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگا چکے ہیں۔

پہلوانوں نے جنوری 2022 میں حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنا احتجاج ختم کر دیا، لیکن انکوائری کمیٹی کے کام کرنے کے طریقے سے ناخوش وہ اپریل میں احتجاج کے لیے آگے آئے اور اب دہلی پولیس سے ‘غیر جانبدار’ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں سے ایک پوکسو (جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ) کی دفعہ 10 سے بھی متعلق ہے۔ دہلی پولیس نے اس ہفتے سات خواتین پہلوانوں کے بیانات درج کیے ہیں جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ نابالغ پہلوان نے چہارشنبہ کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔