حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ 2 دنوں کے دوران طوفانی بارش کا امکان، یلو الرٹ جاری

اضلاع میں مسلسل بارش کی وجہ سے آم، امرود، مکئی، جوار اور دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ تاہم حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 2 دنوں تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ تین دنوں سے بارش ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی مقامات پر طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں۔ بے وقت بارشوں سے چاول کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 آم، امرود، مکئی، جوار اور دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ تاہم حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 2 دنوں تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

کئی اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ نے مزید کہاکہ منگل سے چہارشنبہ تک تلنگانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد ریجنل میٹرولوجیکل سنٹر نے کہا کہ عادل آباد، آصف آباد، منچریالہ، نرمل، نظام آباد، جگتیالا، راجنا سرسلہ، کریم نگر اور پدا پلی اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

چہارشنبہ سے جمعرات تک عادل آباد، آصف آباد، منچریالہ، نرمل اور نظام آباد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

a3w
a3w