حیدرآباد

دوست کی سالگرہ، کتے سے بچنے ہوٹل کی تیسری منزل سے گرکر نوجوان ہلاک

ہوٹل میں دوست کی سالگرہ کی تقریب کے دوران کتے سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گرپڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: ہوٹل میں دوست کی سالگرہ کی تقریب کے دوران کتے سے بچنے کی کوشش میں ایک نوجوان ہوٹل کی عمارت سے گرپڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے چندانگرپولیس اسٹیشن کے حدود کی ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

اس نوجوان کی شناخت پالی ٹکنک کے طالب علم 24سالہ اُودے کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اس ہوٹل میں دوسرے دوستوں کے ساتھ پہنچاتھا۔

اس تقریب کے موقع پر وہ ہوٹل کی بالکنی میں پہنچا جہاں اچانک کتے نے اس کا پیچھا کیا جس پر کتے سے بچنے کے دوران اس نے توازن کھودیااور اچانک وہ ہوٹل کی تیسری منزل سے گرپڑاجس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کا ویڈیو ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔