دہلی

سی ڈبلیو سی اجلاس‘ شکست کی وجوہات پر غور

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں ہوئی جس میں پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے‘ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدرنشین سونیا گاندھی اور سینئر قائد راہول گاندھی اور دیگر نے شرکت کی۔

نئی دہلی: سرکردہ کانگریس قائدین نے آج یہاں ملاقات کی تاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا بلاک کے شراکت داروں کے درمیان نشستوں کی تقسیم اور حکمت ِ عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور 3  ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں اس کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

 یہ بات چیت کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں ہوئی جس میں پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے‘ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدرنشین سونیا گاندھی اور سینئر قائد راہول گاندھی اور دیگر نے شرکت کی۔

مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے مقابلہ میں شکست کے بعد کانگریس کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز کمیٹی کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ اس کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں حالانکہ اسمبلی انتخابات کے نتائج انتہائی مایوس کن اور توقعات کے مطابق نہیں تھے۔

 پارٹی نے انتخابی نتائج کے تجزیہ کا ایک راؤنڈ منعقد کیا۔ توقع ہے کہ سی ڈبلیو سی اس مسئلہ پر مزید اجلاس منعقد کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی‘ بی جے پی سے مقابلہ کے لئے ایک نیا ایجنڈہ وضع کرے گی کیونکہ ذات پات پر مبنی مردم شماری پر زور دینے کا اس کا ایجنڈہ مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں رائے دہندوں میں مقبول نہیں ہوسکا۔

 یہ میٹنگ ایک ایسے وقت منعقد کی جارہی ہے جب کانگریس کو یہ چیلنج درپیش ہے کہ وہ عام انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے ایک متبادل مثبت ایجنڈہ پیش کرے۔

 ذات پات پر مبنی مردم شماری اور اڈانی جیسے مسائل پر ان ریاستوں میں عوام نے کوئی توجہ نہیں دی۔ سونیا گاندھی نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر چہارشنبہ کے روزپہلی مرتبہ اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایم پیز سے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج انتہائی مایوس کن ہیں۔

 انہوں نے ایم پیز سے خواہش کی کہ وہ اپنی مایوسی کو لوک سبھاانتخابات کے لئے مثبت سوچ میں تبدیل کریں۔ سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا انتخابات آئندہ چند ماہ میں منعقد کئے جائیں گے اور ہمیں اپنی پارٹی اور انڈیا بلاک کے رکن کی حیثیت سے اپنا کام انجام دینا ہے۔

 کانگریس‘ پارٹی کے یوم ِ تاسیس کے موقع پر ناگپور میں ایک میگا ریالی منعقد کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔ اجلاس میں سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی اور ملیکارجن کھرگے نے شرکت کی۔

a3w
a3w