کھیل
ٹرینڈنگ

بیڈ منٹن کھیلنے کے دوران دل کا دورہ ، نوجوان کھلاڑی کی موت (ویڈیو وائرل)

پہلے گیم میں جب سکور 11-11 سے برابر تھا تو ژانگ زیجی اچانک کورٹ پر گر پڑے۔ کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ جی جی جب سروس لیتے ہوئے گر پڑے تو کیا ہو رہا ہے۔ چند لمحوں کے بعد منتظمین ژانگ زیجی کو ہسپتال لے گئے۔

حیدرآباد: بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت نے کھیل کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیڈمنٹن کورٹ میں کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑی اچانک گرکر ہلا ہوگیا۔ ایشیا جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ ٹورنمنٹ انڈونیشیا میں جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

بیڈمنٹن کھلاڑی اس چیمپئن شپ کو جیتنے اور مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنی پوری قوت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بیڈمنٹن سنگلز میں چین کے ژانگ زیجی کا مقابلہ جاپان کے کازوما سے ہوا۔ دونوں ایک دوسرے سے کےخلاف کھیل رہے تھے ۔

پہلے گیم میں جب سکور 11-11 سے برابر تھا تو ژانگ زیجی اچانک کورٹ پر گر پڑے۔ کسی کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ زیجی جب سروس لیتے ہوئے گر پڑے تو کیا ہو رہا ہے۔ چند لمحوں کے بعد منتظمین ژانگ زیجی کو ہسپتال لے گئے۔

لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ زیجی پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو چکے ہیں۔ اس اعلان سے منتظمین حیران رہ گئے۔ زیجی، جو اس وقت تک کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے کہ وہ اچانک زمین پر گر گئےاور منتظمین سمیت وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا۔

a3w
a3w