شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

کوچنگ سنٹر میں نوجوان طالبعلم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت (ویڈیو وائرل)

طالبعلم اپنے کوچنگ سنٹر کی کلاس میں اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ پڑھائی کرہے تھے کہ اچانک سینے میں درد کی وجہ سے وہیں بنچ پر گر گئے۔ پریشان طلباء نے لودھی کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اندور میں نوجوان طالبعلم کی پی ایس سی کے کوچنگ سنٹر کی کلاس میں پڑھائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ 18 سالہ مادھو نامی طالب علم کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: ECET کی مفت کوچنگ کلاسس کا افتتاح
کم عمر کھلاڑی فوت
بہار میں دیسی ساختہ پستول کی اسمگلنگ، طالبہ گرفتار
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت

بھنورکن ضلع کے مادھو، جو مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن (MPPSC) کے امتحانات کی تیاری کر رہے تھے، اندور میں کوچنگ کلاس میں پڑھائی ررہے تھے۔ مادھو اپنے کوچنگ سنٹر کی کلاس میں اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ پڑھائی کرہے تھے کہ اچانک سینے میں درد کی وجہ سے وہیں بنچ پر گر گئے۔ پریشان طلباء نے مادھو کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

نوجوان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مرچکے ہیں۔ تاہم مادھو کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ لودھی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ طالب علم کے کلاس روم میں گرنے کے مناظر وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہو گئے۔