تلنگانہ

نیٹ امتحان مناسب طورپر تحریر نہ کرپانے کے سبب نوجوان کی خودکشی

وہ پیر کی صبح نیٹ کے امتحان کے بعد اپنے نمبروں کو چیک کرنے کے لئے کی شیٹ کا استعمال کر رہا تھا اور اس نے اپنی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اورپھانسی لے لی۔

حیدرآباد: نیٹ امتحان مناسب طورپر تحریر نہ کرپانے کے سبب 19 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے اوٹنورمیں یہ واقعہ پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت جو انگاڈی بازار کے رہنے والے منوج کے طورپر کی گئی ہے۔

وہ پیر کی صبح نیٹ کے امتحان کے بعد اپنے نمبروں کو چیک کرنے کے لئے کی شیٹ کا استعمال کر رہا تھا اور اس نے اپنی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اورپھانسی لے لی۔

منوج کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ منوج نے حیدرآباد کے ایک ادارہ سے خصوصی طویل مدتی کوچنگ حاصل کی تھی۔